Home Blog

Hello world!

1

Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!

سجدے کی حالت میں معمر مصری کی وفات

0

قاہرہ۔۔۔۔مصر کے شرقیہ صوبے میں عشاء کی نماز پڑھتے ہوئے 65سالہ مصری شہری احمد ابوہراس خالق حقیقی سے جاملا۔ آس پاس کے نمازیوں نے سجدے کے عالم میں پڑے ہوئے احمد کو ہلانے جلانے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ سجدے کی حالت میں اس کا انتقال ہوگیا۔ اس کے عزیزوں نے بتایا کہ بلڈ پریشر میں کمی کے باعث ان کا انتقال ہوا۔ وہ نماز کے پابند اور اچھے کردار کے مالک تھے۔

اخبارات کے مدیران سے وزیر اطلاعات کی ملاقات

0

ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزیر ثقافت و اطلاع ڈاکٹر عوادبن صالح العوادنے کنگ فہد کلچرل سینٹر ریاض میں سعودی اخبارات کے مدیران سے ملاقات کی۔ مقامی اخباری اداروں کی صورتحال جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا سے استفادے اور بین الاقوامی تجربات کو سعودی عرب میں لاگو کرنے کی تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ سعودی اخبارات کو مملکت کے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی رتبے سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
ریاض کنگ فہد سوشل میڈیا

پاکستان نے 2015 ءمیں اہلخانہ سے بچھڑنے والے 13 سالہ افغان بچے کو والدین سے ملا دیا

0

اسلام آباد پاکستان نے 2015 ءمیں اہلخانہ سے بچھڑنے والے 13 سالہ افغان بچے کو والدین سے ملا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 سالہ عبیداللہ2015 ءمیں علاج کی غرض سے والدین کے ساتھ اسلا م آبادآیا تھا کہ اسی دوران وفاقی دارالحکومت میں گم ہو گیا ،جس پر بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں داخل کرادیا گیا اوردفترخارجہ کے حکام بچے کے والدین کی تلاش کیلئے افغان حکام کے ساتھ رابطے میں رہے ، بچے کے والدین سے رابطہ ہونے پر دفتر خارجہ حکام نے بچے کو افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کر دیا ،دفترخارجہ کی کوششوں سے افغان لڑکا2سال بعداپنے خاندان سے ملے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے افغانستان سے مل کر کام کرنے کوتیارہیں،ان کا کہناتھا کہ افغانستان خطے کا اہم ملک ہے،پاکستان ہمسایہ ملک میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

اس بھارتی خاتون کو عین وقت پر شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ غصے میں آکر اپنی جان ہی لے لی، ایسی کیا بات تھی؟ جان کرآپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

0

نئی دہلی بھارتی شہر لکھنئو میں خاتون نے اس وقت گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی جب ان کے شوہر نے شاپنگ پر جانے کا پروگرام کینسل کرکے اسے اگلے روز کے لیے طے کیا۔بھارتی شہر لکھنئو کے شہری دیپک دیودی کے مطابق اسے اپنی 23 سالہ بیوی دپیکا کو شاپنگ کے لیے لے جانا تھا لیکن آفس میں مصروفیت نکل آنے کے بعد اس نے یہ پروگرام ملتوی کر کے اسے اگلے روز پر رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اس بات پر بے حد غصہ ہوئیں، انہوں نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ شام کو انہوں نے اپنے شوہر کے لیے بھی کمرے کا دروازہ نہیں کھولا جس کی وجہ سے انہیں دوسرے کمرے میں سونا پڑا۔اگلے روز صبح کے وقت کئی بار دروازہ بجانے پر بھی جب خاتون نے دروازہ نہیں کھولا تو مجبوراً ان کے شوہر کو دروازہ توڑنا پڑا تب انہوں نے بیوی کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

قازقستان میں چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، 52 مزدور زندہ جل گئے

0

آستانہ قازقستان میں روس جانے والی بس میں آتشزدگی سے 52 افراد زندہ جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت 57 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 بس سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے جب کہ باقی افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ممکنہ طور پر ازبک باشندے تھے جب کہ قازقستان میڈیا کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد ہجرت کر کے کام کرنے والے مزدور تھے جو روس جارہے تھے۔
وزارت کے عہدیدار سلان ایمان کولوف نے بتایا کہ آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بس قازقستان میں رجسٹرڈ تھی، قازقستان کے ریجنل ایمرجنسی سروسز کے عہدیداران نے آغاز میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی علاقے اکتاﺅ میں پیش آیا۔

کوئی کچھ بھی کہے،ہمارے لئے پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار

0

اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں اور کوئی کچھ بھی کہے لیکن ہمارے لئے پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کٹاس راج مندرازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کٹاس راج تالاب کو آٹھ فٹ سے زیادہ بھرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تالاب کو مسلسل بھرا رہنا چاہیے، سکھ اور عیسائی برادری کے مسائل بھی حل کریں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں، کوئی کچھ بھی کہے لیکن ہمارے لئے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔
عدالت نے سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صدیق الفاروق کوہر پیشی پر حاضری کا کہا تھا لیکن وہ کیوں نہیں آئے، کہیں میرے ہاتھوں چیئرمین کو کچھ ہو نہ جائے، خدا کا واسطہ ہے متروکہ وقف املاک نقصان نہ کرے، کیوں نا عدالت متروکہ وقف املاک کا انتظام سنبھال لے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں پربیٹھ کرآنکھیں کھلی رکھنا پڑتی ہیں، سیاسی اقرباپروری کاخاتمہ کریں گے، جہاں ادارے کچھ نہیں کریں گے ہم کریں گے، پھر دائرہ اختیار سے تجاوز کا شکوہ نہ کیاجائے، چکوال سے سارا لائم اسٹون بھارت بھیجا جارہاہے، کٹاس راج مندر میں شری ہنومان کی مورتیاں نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے متروکہ وقف املاک کی جائیدادوں اور آمدنی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تفصیلات نہ آئیں توپھرصدیق الفاروق کوچلے جاناچاہیے، اس عہدے بیٹھے ہر شخص کوقانونی چیزیں بھی دیکھناہوتی ہیں لیکن پارٹی سیکرٹریٹ میں اخبارات اکٹھے کرنے والے کواہم عہدے پرلگادیاگیا، صدیق الفاروق کی اہلیت 30سالہ سیاسی خدمات ہیں، آئندہ سماعت پرصدیق الفاروق سے قانونی نقطے پر پیراگراف لکھواو¿ں گا۔ کیس کی آئندہ سماعت 15 روز کےلئے ملتوی کردی گئی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات،ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت کی اورجمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے،نعروں یانام نہادتبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،جمہوریت کے استحکام کیلئے ہرسیاسی جماعت پرذمے داری عائدہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی ہے،پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔

زینب قتل کیس،لاہور سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 ملزم گرفتار، یہ کون ہیں اور ان کا قتل میں کیا کردار تھا؟ تفصیلات منظرعام پر

0

قصور زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور لاہور سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قصور میں مزید 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی زینب کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قاتلوں نے زینب کی لاش کچرا کنڈی میں پھینکی تھی اور تفتیشی ٹیموں نے کچرا کنڈی کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر زینب کے اغوا میں ملوث مزید دو مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں آصف اور بابا رانجھا شامل ہیں اور دونوں ملزمان کو لاہور سے پکڑے گئے ملزم عمر کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ٕ
دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جارہا ہے۔ تفتیشی ٹیم کو شبہ ہے کہ مقتولہ زینب کو اغوا کے بعد اسی مکان میں قید رکھا گیا۔واضح رہے کہ قصورمیں چند روزقبل معصوم زینب کو اغوا اورزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا منو بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

0

لاہور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے معروف کالم نگار، مصنف اور ڈرامہ نگار منو بھائی کے انتقال پردکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ منوبھائی اردو ادب میں نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی ادبی و صحافتی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں،شہبازشریف کا کہناتھا کہ منوبھائی مرحوم کی ادب اورصحافت کیلئے خدمات کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔